معیاری ومفت علاج ہر شہری کا آئینی، قانونی ،خالد چوہان

معیاری ومفت علاج ہر شہری کا آئینی، قانونی ،خالد چوہان

ہسپتالوں میں ادویات، طبی سہولیات، ماہر ڈاکٹرز کی دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری خالد محمود چوہان نے کہا ہے کہ معیاری اور مفت علاج حاصل کرنا ہر شہری کا آئینی، قانونی اور اخلاقی حق ہے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی عدم دستیابی اور بنیادی طبی سہولیات کا فقدان غریب عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غریب اور مستحق شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کا احسان نہیں بلکہ آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ سرکاری ہسپتالوں کی موجودہ صورتحال اور انتظامی مسائل لمحہ فکریہ ہیں، جنہیں فوری طور پر دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ چوہدری خالد محمود چوہان نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ عمارتوں، طبی آلات اور دیگر بنیادی سہولیات کو بہتر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹرز اور دیگر ضروری عملے کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے تاکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولت میسر آسکے ۔ انہوں نے زور دیا کہ صحت عامہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ایک صحت مند معاشرہ ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد بنتا ہے ، اس لیے حکومت کو عوامی صحت کے شعبے میں موجود مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...