جلالپور میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی

جلالپور میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی

متعدد پٹرول پمپس سیل، پیمانوں میں کمی اور دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد

جلال پور پیروالا (نامہ نگار)انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر قائم پٹرول پمپس اور پیمانوں میں ردوبدل کرکے صارفین کو کم مقدار میں پٹرول فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد پمپس سیل اور بیشتر مالکان کو جرمانے کردیئے ۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سعد صہیب سرور نے پیرا فورس کے ہمراہ سٹی جلال پور اور مضافاتی علاقوں میں مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران پٹرول کی مقدار میں کمی، متعلقہ فارم موجود نہ ہونے ، پیمانوں میں ردوبدل اور دیگر خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزیوں کے مرتکب متعدد پٹرول پمپس کو موقع پر سیل کردیا گیا، جبکہ مختلف یونٹس ضبط کرکے مالکان پر جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپس پر پیمانوں کی درستگی اور صارفین کو مقررہ مقدار میں پٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر قائم پٹرول پمپس اور پیمانوں میں ردوبدل کرکے شہریوں کو کم مقدار میں پٹرول فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ شہریوں نے انتظامیہ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پمپس پر پیمانوں کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ صارفین کو مقررہ مقدار میں پٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...