لیگی حکومت عوامی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں، احمد یار ہنجراء
معاشی استحکام، بنیادی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دے رہی،گفتگو
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومتیں عوام کو ریلیف، معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اقدامات کر رہی ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحت، تعلیم، زراعت، توانائی، انفراسٹرکچر، نوجوانوں اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں مختلف منصوبے شروع کئے ہیں۔ ان کے مطابق پنجاب میں کسانوں، طلبہ، خواتین، نوجوانوں اور کم آمدنی والے طبقات کیلئے فلاحی پروگرام جاری ہیں جبکہ ماحول دوست توانائی، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور سماجی تحفظ کے منصوبوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے ۔ ملک احمد یار ہنجرا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صحت کی سہولیات بہتر بنانے ، تعلیمی مواقع بڑھانے ، کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی معاشی سرگرمیوں کے فروغ، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کا مقصد عام آدمی کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ماضی میں نظر انداز علاقوں میں ترقیاتی کام شروع کرنا ہے ۔ سڑکوں، صحت، تعلیم، صفائی اور صاف پانی کی فراہمی پر بھی توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments