فالج مریضوں کیلئے ٹی این کے انجکشن فراہم کرنے مطالبہ

فالج مریضوں کیلئے ٹی این کے انجکشن فراہم کرنے مطالبہ

بروقت علاج نہ ملنے سے مریضوں کو ملتان، ڈیرہ غازیخان منتقل کرنا پڑتا ہے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) شہریوں نے ضلعی مرکز ہسپتال کوٹ ادو میں فالج کے مریضوں کیلئے ٹی این کے (TNK) انجکشن کی فوری اور مستقل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بروقت انجکشن دستیاب نہ ہونے کے باعث مریضوں کو ملتان یا ڈیرہ غازیخان کے ہسپتالوں میں منتقل کرنا پڑتا ہے ، جس سے سفر میں قیمتی وقت ضائع ہونے کا خدشہ رہتا ہے ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کے چیف منسٹر سٹروک پروگرام کے تحت صوبے کے منتخب 40 ہسپتالوں میں سٹروک سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، جہاں فالج کے مریضوں کو مفت اور بروقت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق فالج کی علامات ظاہر ہونے کے ساڑھے چار گھنٹے کے اندر مناسب علاج شروع کرنا انتہائی اہم ہوتا ہے اور بروقت ٹی این کے انجکشن کی فراہمی سے مریض کی صحت یابی کے امکانات بہتر ہوسکتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق کوٹ ادو میں یہ سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو دور دراز ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔ طویل سفر کے دوران علاج میں تاخیر سے مریض کی حالت متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی مرکز ہسپتال کوٹ ادو میں چیف منسٹر سٹروک پروگرام کے تحت ٹی این کے انجکشن کی مستقل دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ فالج کے مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...