خواتین کی مصنوعات کی نمائش، مارکیٹنگ بہتر بنانے کا فیصلہ

خواتین کی مصنوعات کی نمائش، مارکیٹنگ بہتر بنانے کا فیصلہ

صنعت زار ڈسپلے سنٹر میں مصنوعات بہتر انداز سے پیش کرنے ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہنرمند خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ضلع خانیوال میں عملی اقدامات تیز کردیئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے صنعت زار کی طالبات کی تیار کردہ معیاری دستکاری مصنوعات کو بہتر انداز میں متعارف کرانے ، نمائش اور مارکیٹنگ کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت صنعت زار ڈسپلے سنٹر کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں دستکاری مصنوعات کی نمائش، ترتیب، معیار اور مارکیٹنگ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہنرمند خواتین کی تیار کردہ معیاری مصنوعات کو بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ مؤثر نمائش اور بہتر مارکیٹنگ کے ذریعے خواتین کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے معاشی طور پر خودکفیل ہونے کے مواقع مل سکتے ہیں۔ انہوں نے صنعت زار ڈسپلے سنٹر میں مصنوعات کی مناسب ترتیب اور پریزنٹیشن مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہنرمند خواتین کی تیار کردہ اشیا کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے مؤثر تشہیری حکمت عملی اپنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ معیاری مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی بڑھانے سے خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی اور انہیں اپنی دستکاری سے آمدن حاصل کرنے کے مزید مواقع ملیں گے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز منور عباس کملانہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا محمد عمر نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...