مدرسہ دارالفلاح کے زیر اہتمام تکمیل حفظ قرآن، دستار بندی
اسناد تقسیم،ماء السکینہ فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح، 20 ہزار لیٹر واٹر ٹینک قائم
وہاڑی (خبرنگار)مرکز احیاء اسلام، مدرسہ دارالفلاح کے زیر اہتمام جامع مسجد غفوریہ میں تقریب تکمیل حفظ قرآن، دستار بندی اور تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ماء السکینہ آر او منرل واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ ادارے کے ڈائریکٹر و خطیب ڈاکٹر حافظ علی رضا اعوان نے ڈاکٹر عبدالشکور اعوان، ڈاکٹر نجم الثاقب اور ڈاکٹر ایوب کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ تقریب میں حفظ قرآن مکمل کرنے والے حافظ عبد الرحمن، حافظ علی رضا، حافظ محمد صہیب، حافظ عزیز الرحمن، حافظ عثمان اور حافظ محمد اویس قرنی کی دستار بندی کی گئی اور انہیں اسناد دی گئیں۔ حفاظ کرام کو قرآن مجید کی تعلیم قاری نظام الدین نے دی۔ ڈاکٹر حافظ علی رضا اعوان اور ڈاکٹر عبدالشکور اعوان نے حفاظ کرام کی دستار بندی اور اسناد تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حافظ علی رضا اعوان نے کہا کہ دینی تعلیم کے فروغ اور فلاحی کاموں کیلئے خدمات انجام دینا اللہ تعالیٰ کا فضل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انجمن احیاء اسلام اور دیگر افراد کے تعاون سے 16 لاکھ روپے کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹ مکمل کیا گیا ہے ۔ منصوبے میں 20 ہزار لیٹر گنجائش کا واٹر ٹینک شامل ہے جبکہ پلانٹ ایک گھنٹے میں 13 ہزار لیٹر پانی صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی مدرسہ اور علاقے کیلئے اہم سہولت ہے ۔ ان کے مطابق آئندہ ایک سال میں ہسپتال بھی شروع کیا جائے گا۔ تقریب میں علماء، سماجی شخصیات، معززین، طلبہ اور والدین نے شرکت کی۔ آخر میں قاری محمد زاہد شوکت نے دعا کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments