دکھی انسانیت کی خدمت عظیم فریضہ، شمائلہ شوکت
ملتان (لیڈی رپورٹر)انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی چیئرمین مسز شمائلہ شوکت نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم فریضہ اور معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔
ضرورت مند، نادار اور مستحق افراد کی مدد کرنا نہ صرف انسانیت کا تقاضا ہے بلکہ یہ ایک ایسی نیکی ہے جس کے اثرات معاشرے میں دیرپا رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چناب کلب کی انسٹالیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آئی پی پی مسز ارم مجاہد نے کہا کہ خواتین ہمیشہ فلاحی اور سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ اور ان کا مقصد صرف خدمت کرنا نہیں بلکہ معاشرے کے محروم طبقات کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنا بھی ہے ۔ دکھی انسانیت کی خدمت، مستحق خاندانوں کی معاونت، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات میں مدد فراہم کرنا قابلِ تحسین عمل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments