لوہا مارکیٹ کی ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائیگی،رفیق چوہان
ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ کے انتخابات کے سلسلہ میں اتحاد گروپ کی جانب سے انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی، جس میں تاجروں اور گروپ کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی
۔ ریلی کے دوران اتحاد گروپ کے امیدواروں نے تاجروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنے منشور اور انتخابی پروگرام سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اتحاد گروپ کے امیدوار برائے صدر حاجی رفیق چوہان، حاجی الطاف بھٹہ، محمد شفیع بھٹو، محمد اعجاز خان، اشرف بھٹہ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد گروپ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل اور لوہا مارکیٹ کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے باہمی اتحاد، مشاورت اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments