ڈسٹرکٹ سپورٹس ہاکی گراؤنڈ میں دوستانہ میچ کاانعقاد
ملتان(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس ہاکی گراؤنڈ میں قومی یومِ ہاکی کی مناسبت سے ایک پروقار اور سنسنی خیز میچ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ مقابلہ بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی ملتان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے باہمی تعاون سے منعقد ہواجس میں اکیڈمی کی دو ٹیموں بی ایس کے ملتان کلر اور بی ایس کے ملتان وائٹ نے حصہ لیا اس مقابلے میں نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین نظم و ضبط پاسنگ اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا اس میچ کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطا الرحمان خان تھے۔ جبکہ اس موقع پر عدنان نعیم ، محمد حفیظ ، میاں محمد ظفر اللہ بھٹی ، کامران شریف چودھری ، عبدالسعید ،پروفیسر ندیم ٹونی ،رومان شاہد ، علی رضا ، غلام عباس تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments