تاجردوست گروپ مسائل کے حل کیلئے سرگرم، آفاق انصاری
الیکشن میں گروپ کلین سویپ کرے گا، رجسٹریشن درخواست الیکشن کمیشن میں جمع
ملتان(لیڈی رپورٹر )چوک شاہ عباس،سورج کنڈ روڈ کی تاجر برادری کے انتخابات 2026 تا 2028 کے سلسلہ میں سیاسی و تجارتی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ تاجر دوست گروپ کے سربراہ میاں آفاق انصاری اور سرپرست اعلیٰ شیخ ندیم احمد اور چودھری قربان علی گجر کی مشترکہ قیادت میں تاجروں کی کثیر تعداد نے الیکشن کمیشن کے دفتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر تاجر دوست گروپ کے نامزد امیدوار برائے صدارت ملک میوالدین بھٹہ نے باضابطہ طور پر الیکشن کمیشنر چودھری شہباز اختر، وائس چیئرمین رانا محمد شانی اور ایڈیشنل چیئرمین خواجہ محمد اشرف کو اپنی رجسٹریشن کی درخواست جمع کروائی۔درخواست جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر دوست گروپ کے سربراہ میاں آفاق انصاری، شیخ ندیم احمد اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ تاجر دوست گروپ ہمیشہ تاجر برادری کے حقوق کی پاسداری اور ان کے مسائل کے حل کے لئے پیش پیش رہا ہے ۔ تمام تاجروں کے اتحاد اور بھرپور تعاون سے تاجر دوست گروپ کلین سویپ کرے گا اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ارکان چودھری شہباز اختر، رانا محمد شانی اور خواجہ محمد اشرف نے مکمل شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments