صرافہ برادری کے مسائل پر مشاورت ضروری،اسحاق جٹ

صرافہ برادری کے مسائل پر مشاورت ضروری،اسحاق جٹ

ملتان (لیڈی رپورٹر )صرافہ بازار کے تاجر محمد اسحاق جٹ تھہیم نے کہا ہماری صرافہ برادری ایک مضبوط اور باوقار برادری ہے ۔ ہمیں اپنے اجتماعی مسائل کے حل کے لئے اتحاد، مشاورت اور عملی اقدامات کو ترجیح دینی چاہیے ۔

 کاریگروں کے لئے روزگارصرافہ بازار کے ہنرمند اور محنتی کاریگروں کے لئے روزگار کے مؤثر مواقع پیدا کئے جائیں، تاکہ بے روزگار کاریگروں کو باعزت روزگار مل سکے ۔ سونے میں ملاوٹ کے خلاف مؤثر اقدامات سونے کے معیار اور صرافہ برادری کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لئے ملاوٹ کے خلاف مؤثر نظام بنایا جائے ۔ غیر معیاری یا زیادہ ملاوٹ والا سونا فروخت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔ووٹ کی خرید و فروخت کا خاتمہ صرافہ بازار ملتان کے انتخابات میں ووٹ کی خرید و فروخت کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے ۔ ووٹ کسی رقم یا ذاتی مفاد کے عوض نہیں بلکہ دیانت، کردار، قابلیت اور برادری کی خدمت کی بنیاد پر دیا جائے ۔ معاملات کے حل کے لئے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مثبت اور مضبوط رابطہ ضروری ہے ، جن میں کوئی شخص سونا فروخت کرکے رقم وصول کر لیتا ہے اور بعد میں وہی سونا چوری کا ثابت ہونے پر دکاندار کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک شفاف اور مؤثر طریقہ کار بنایا جائے تاکہ قانون کی پاسداری کے ساتھ دکاندار کے حقوق کا بھی تحفظ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...