کپاس پر کیڑوں کا حملہ ،پیداوار میں کمی کا خدشہ

کپاس  پر  کیڑوں  کا  حملہ ،پیداوار  میں  کمی   کا  خدشہ

جنوبی پنجاب میں رواں سال کپاس ہدف سے آٹھ لاکھ ایکڑ کم کاشت ہوئی،رہی سہی کسر گلابی سنڈی، سفید مکھی ،سبز تیلے کے شدید حملے نے پوری کردی،کاشتکار پریشانی کا شکار96لاکھ بیلز کا پیداواری ہدف حاصل کرنا مشکل ،محکمہ زراعت نے ہدف پر نظرثانی کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا، بیماریوں کے حملے سے کوالٹی بھی متاثر ہورہی،محکمہ زراعت

ملتان (سٹاف رپورٹر )جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی اور سفید مکھی کا حملہ شدت اختیار کر گیا ہے جس سے فصل پیداواری ہدف متاثر ہونے پر کاشتکاروں کی اکثریت پریشان ہے ۔تفصیل کے مطابق ملک بھر میں رواں سال مقررہ ہدف سے آٹھ لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کم کاشت کی گئی اور موجودہ صورتحال میں رہی سہی کسر سفید مکھی، سبز تیلا کے ساتھ گلابی سنڈی کے حملوں نے پوری کر دی ہے جس کی وجہ سے فصل متاثر ہونے پر کپاس کا پیداواری ہدف چھیانوے لاکھ بیلز پورا کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے اسی لئے محکمہ زراعت نے پیداواری ہدف پر نظر ثانی کے لئے ورکنگ شروع کر دی ہے لیکن کاشتکاروں کی اکثریت فصل پر مختلف بیماریوں کے حملے سے کافی حد تک پریشان ہے ۔دوسری جانب محکمہ زراعت کے حکام کا موقف ہے کہ موسمی تبدیلی کے باعث کپاس کی فصل پر مختلف بیماریوں کے حملے سے کوالٹی بھی متاثر ہو رہی ہے اور اسی لئے کاشتکار فصل کو محفوظ بنانے کے لئے سپرے کے ساتھ ساتھ مانیٹرنگ بھی کریں۔ محکمہ زراعت نے ملک بھر میں تریپن لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن پینتالیس لاکھ ایکڑ رقبے پر ہی کپاس کاشت کی جا سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...