سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 33 درخواستوں کا تفصیلی جائزہ
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف اموایبل پراپرٹی ایکٹ کے تحت سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال، اے ڈی سی ریونیو صبا سحر، اے سی بوریوالا جواد حسین ملک، ڈسٹرکٹ اٹارنی ملک ظفر اور کمیٹی کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل بوریوالا کی 33 درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور زمینوں کے تنازعات سے متعلق کیسز کی فرداً فرداً سماعت کی گئی۔ متعلقہ کیسز کی تحقیقات، ریونیو ریکارڈ اور دستیاب شواہد کی روشنی میں سفارشات مرتب کی گئیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments