سکول کی کھڑکی میں پھنسی بلی ریسکیو اہلکاروں نے بحفاظت نکال لی

 سکول کی کھڑکی میں پھنسی بلی ریسکیو  اہلکاروں نے بحفاظت نکال لی

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) سول لائن کے علاقے میں واقع نجی سکول کی کھڑکی میں پھنسی بلی کو ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا۔

تفصیل کے مطابق سکول کی کھڑکی میں بلی کے پھنس جانے کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی، جس پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو جوانوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاط کے ساتھ کارروائی کی اور بلی کو کھڑکی سے بحفاظت باہر نکال لیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث بلی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...