ستھراپنجاب ملازمین کو جلد ادائیگیاں کردینگے ، منیر ہانس
ملتان (خصوصی رپورٹر )سابق سرپرست اعلیٰ میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین ملتان ویسٹ مینجمنٹ و ستھرا پنجاب ملک منیر حسن ہانس نے منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ملتان عمران منیر سے ملاقات کی۔۔۔
، جس میں ملازمین کے مسائل، ریگولر و عارضی ملازمین کی تنخواہوں، بونس کی ادائیگی سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، منیجنگ ڈائریکٹر عمران منیر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ تمام ملازمین کو چند ہی روز میں تنخواہوں اور بونس کی ادائیگی کر دی جائے گی، چیک تیار کئے جا رہے ہیں۔، چیک تیار ہوتے ہی ملازمین میں تنخواہ ،بونس کی تقسیم شروع کر دی جائے گی۔، ملاقات کے دوران ملازمین کو درپیش دیگر مسائل بھی منیجنگ ڈائریکٹر کے سامنے رکھے گئے ، جس پر انہوں نے کہا کہ ملازمین بالخصوص سینٹری ورکرز ستھرا پنجاب کے قیمتی اثاثے ہیں اور وہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سینٹری ورکرز ہمارے ہیروز ہیں، ان کی محنت اور خدمات کے بغیر ادارہ اپنے فرائض موثر انداز میں انجام نہیں دے سکتا، انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ادارے کی جانب سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور جو بھی معاملات انتظامیہ کے اختیار میں ہیں، انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments