میپکو افسر 10پودے ضرور لگائیں،گل محمد زاہد

میپکو افسر 10پودے  ضرور لگائیں،گل محمد زاہد

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوگُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی، صاف اور صحت مند ماحول کے فروغ اور۔۔۔

 میپکو ریجن کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے شجرکاری کو باقاعدہ اور مسلسل سرگرمی کے طور پر جاری رکھا جائے ۔ درخت ماحول کے تحفظ، درجہ حرارت میں کمی، صاف ہوا کی فراہمی اور قدرتی حسن میں اضافے کا اہم ذریعہ ہیں اس لئے ہر فرد اور ادارے کو شجرکاری کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔انہوں نے میپکو کی تمام فارمیشنز کے سربراہان اور متعلقہ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ اپنی فارمیشنز، دفاتر، گرڈ اسٹیشنز، ڈویژنل و سب ڈویژنل دفاتر اور دیگر دستیاب مقامات پرکم از کم 10 پھلدار اور 10پھولدار پودے لازمی لگائے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...