ماں کا دودھ بچے کیلئے بہترین،مکمل غذا،ڈاکٹر فرحانہ
ماؤں کو بھرپور تحفظ ،حوصلہ افزائی فراہم کی جائے ، شہناز زرینہ ،نگہت رضا
ملتان(خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب اور پی ایچ ای سی فوڈ اینڈ نیوٹریشن کلسٹر کے زیر اہتمام ماں کے دودھ پلانے کی اہمیت، افادیت اور فروغ کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد ماؤں اور معاشرے میں بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کو اجاگر کرنا، نومولود بچوں کی بہتر نشوونما اور صحت کے لئے ماں کے دودھ کی افادیت سے آگاہی فراہم کرنا اور اس عمل کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فرحانہ نوشین،ڈاکٹر نادیہ تاج،ڈاکٹر شہناز رزینہ،ڈاکٹر نگت رضا نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کے لئے قدرت کا بہترین اور مکمل غذا ہے ، جو بچے کی جسمانی و ذہنی نشوونما، قوتِ مدافعت اور صحت مند مستقبل میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔سیمینار میں مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ ماں کے دودھ پلانے کے عمل کو صرف ایک طبی ضرورت نہیں بلکہ ایک اہم سماجی اور قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ماؤں کو بھرپور معاونت، تحفظ اور حوصلہ افزائی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خاندان، تعلیمی ادارے ، صحت کے شعبے اور معاشرہ مل کر ایسی مثبت فضا قائم کر سکتے ہیں جہاں مائیں بلا جھجھک اپنے بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے قابل ہوں۔ اس موقع پر شرکاء نے ماں اور بچے کی صحت و فلاح کے لئے بریسٹ فیڈنگ کے فروغ، تحفظ اور معاونت کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments