میپکو ،3آفس سپرنٹنڈنٹس کی سکیل 17 میں اپ گریڈیشن
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)انتظامیہ نے 3آفس سپرنٹنڈنٹس کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت بنیادی سکیل 17 میں اپ گریڈ کردیاہے ۔۔۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کیرئیرمینجمنٹ)میپکو ہیڈکوارٹر ملتان محمد یونس کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈر کے مطابق بنیادی سکیل 16میں خدمات سرانجام دینے والے میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کے آفس سپرنٹنڈنٹ خضر حیات کو 22جنوری 2022ء سے ، راجن پور آپریشن ڈویژن کے آفس سپرنٹنڈنٹ اختر اقبال سرانی کو 31اگست 2026ء سے اور کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ کے آفس سپریٹنڈنٹ ظفرا قبال کو 29اگست 2026ء سے ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت بنیادی سکیل 17میں اپ گریڈ کیاگیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments