گھر دھاوا، 6 افراد کا مبینہ تشدد، معلمہ زخمی
گگومنڈی(نامہ نگار)نواحی گاؤں 171 ای بی میں بچوں کو دینی تعلیم دینے والی معلمہ کوثر پروین پر مبینہ طور پر چھ افراد نے گھر میں داخل ہوکر تشدد کیا، جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کوثر پروین اپنے گھر میں گاؤں کے بچوں کو دینی تعلیم دے رہی تھیں کہ اسی دوران ملک اشرف، ملک ارشد، کالو، احسان، یوسف اور ایک نامعلوم شخص مبینہ طور پر آتشیں اسلحہ اور ڈنڈوں سمیت گھر میں داخل ہوگئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان کے بچے ان کے پاس زیرتعلیم ہیں اور بچوں کو سبق یاد نہ کرنے پر ڈانٹنے کی رنجش میں انہیں زخمی کیا گیا۔ کوثر پروین نے ڈی پی او وہاڑی سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments