پولیس کا ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن، 692 ملزم گرفتار

 پولیس کا ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن، 692 ملزم گرفتار

8 ماہ میں 509 پسٹل سمیت بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ پولیس نے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے 692 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 509 پسٹل، 6 کلاشنکوف، 58 بندوقیں، 32 رائفلیں، 21 ریوالور، 4 کاربین اور 1149 گولیاں برآمد کی ہیں۔ ڈی پی او تصور اقبال نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں غنڈہ گردی اور اسلحہ کلچر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...