2 اشتہاریوں سمیت 4 ملزم گرفتار
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ضلع پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو اشتہاری مجرمان سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس تھانہ شیخ فاضل نے چوری کے مقدمہ نمبر 73/24 میں دو سال سے مفرور اشتہاری مجرمان اعجاز ولد انور اور عابد ولد شعبان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا نے منشیات فروش عباس ولد تاج دین کو گرفتار کرکے 2480 گرام چرس برآمد کی، جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں عثمان کو گرفتار کرکے 30 بور پسٹل برآمد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments