بیوہ کی اٹھارہ سالہ بیٹی مبینہ طور پر اغوا، مقدمہ درج
گگومنڈی(نامہ نگار)نواحی گاؤں 215 ای بی میں بیوہ کی 18 سالہ بیٹی مبینہ طور پر اغوا ہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق خورشید بی بی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی ہوئی تھی، اس دوران اس کی 18 سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی۔ پولیس کے مطابق اوکاڑہ کا رہائشی عبدالرحمان اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ مبینہ طور پر گھر پہنچا اور گن پوائنٹ پر کو اپنے ساتھ لے گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments