غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار
سکندرآباد(نامہ نگار)محکمہ لائیو اسٹاک اور سلاٹر ہاؤس کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری، باسی اور بغیر سرکاری مہر کا بڑا گوشت فروخت کرنے والے دکاندار عبدالرحمن عرف عُبید قریشی کو گرفتار کرلیا۔
سپرنٹنڈنٹ تحصیل سلاٹر ہاؤس شجاع آباد ڈاکٹر محمد عتیق نے وٹنری آفیسر ڈاکٹر عثمان اور وٹنری اسسٹنٹ کے ہمراہ مین بازار میں دکان پر چھاپا مارا، جہاں ملزم مبینہ طور پر بغیر سرکاری مہر گوشت فروخت کررہا تھا۔ ٹیم نے موقع سے تقریباً نو کلو گوشت برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔ تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس نے سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments