راضی نامے کے بعد مبینہ انحرافی بیان پر خاتون کے خلاف مقدمہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مقدمے میں راضی نامہ کرنے کے بعد مبینہ طور پر انحرافی بیان ریکارڈ کرانے اور جھوٹی اطلاع دے کر شواہد کی نفی کرنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ قصبہ گجرات میں ایس ایس او آئی یو سرکل قصبہ گجرات کے انچارج محمد صابر ایس آئی کی جانب سے دیے گئے مراسلے کے مطابق مسماۃ ام خدیجہ دختر محمد رمضان، سکنہ 5 مرلہ سکیم قصبہ گجرات نے مقدمہ نمبر 181/24 میں ملزم شاہ زیب اکرم کے ساتھ راضی نامہ کیا۔ بعدازاں مبینہ طور پر انحرافی بیان ریکارڈ کرایا اور درخواست کے ذریعے غلط اطلاع دے کر مقدمہ درج کرانے کے بعد تمام شواہد کی نفی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments