نہری پانی کی مبینہ غیرقانونی آبپاشی، زمینداروں پرمقدمات درج

 نہری پانی کی مبینہ غیرقانونی آبپاشی، زمینداروں پرمقدمات درج

راجباہ پر ناجائز کٹ، پائپ اور موگہ توڑنے کے الزامات، قانونی کارروائی شروع

 کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نہری پانی کی مبینہ غیر قانونی آبپاشی اور نہری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں زمینداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔ تفصیل کے مطابق موضع ڈونہ میں زمینداروں بشیر حسین موہانہ، ڈاکٹر سہیل راجپوت اور شاہد ڈونہ پر مبینہ طور پر راجباہ کالو واہ پر ناجائز کٹ، پائپ اور سیفن پائپ لگانے ، موگہ توڑنے اور پیٹر پمپ کے ذریعے مقررہ حق سے زائد نہری پانی حاصل کرکے فصلوں کی آبپاشی کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ کینال مجسٹریٹ عدنان سمیع کی جانب سے ارسال کردہ مراسلے پر پولیس نے پنجاب اریگیشن، ڈرینج اینڈ ریورز ایکٹ کی دفعات 430 اور 431 کے تحت مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...