پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش ، اشتہاری گرفتار
ظہیر لاہور سمیت مختلف تھانوں میں ڈیڑھ کروڑ کے فراڈ کے مقدمات میں مطلوب تھا
اوچ شریف ( نمائندہ دنیا ) ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی جبار شہید نے کارروائی کرتے ہوئے 20 لیٹر دیسی شراب سمیت منشیات فروش عاطف ولد فیض محمد سکنہ اوچ شریف کو گرفتار کرلیا، جبکہ دوسری کارروائی میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فراڈ کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ظہیر ولد میاں محمد اصغر کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ظہیر لاہور سمیت مختلف تھانوں میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے فراڈ کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے اوچ شریف روڈ پر مڈ رشید کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی۔ دونوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انہیں مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments