11 کلو چرس برآمدگی کیس، دو مجرموں کو قید کی سزا
ایڈیشنل سیشن جج نے فخر الدین کو 14سال، عبدالصمد کو 9سالہ قید کی سزا سنادی
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج محمد طاہر لطیف نے تھانہ صدر وہاڑی میں درج مقدمہ نمبر 184/25 کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر دو مجرموں کو سزائیں سنا دیں۔ عدالت نے مجرم فخر الدین ولد شہاب الدین کو 14 سال قید اور 9 لاکھ روپے جرمانے جبکہ دوسرے مجرم عبدالصمد ولد غلام مصطفیٰ کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ پولیس تھانہ صدر وہاڑی نے دوران ناکہ بندی دونوں ملزمان کے زیر استعمال گاڑی سے مجموعی طور پر 11 کلو چرس برآمد کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments