خصوصی بچوں کو سکولوں میں شناختی سہولت فراہمی کا فیصلہ
ملتان(خصوصی رپورٹر)خصوصی بچوں کو شناختی سہولیات ان کے سکولوں میں ہی فراہم کرنے کا فیصلہ تفصیل کے مطابق محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے خصوصی بچوں کو شناختی سہولیات ان کے سکولوں میں ہی فراہم کرنے کے لئے اہم اقدام کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق نادرا کی موبائل بسیں اور وینز سپیشل ایجوکیشن کے سکولوں کا دورہ کریں گی، جہاں نادرا کا عملہ بچوں کے ڈومیسائل بنائے گا ترجمان کا کہنا ہے کہ خصوصی بچوں کو شناختی سہولیات ان کے اسکولوں میں ہی فراہم کی جائیں گی۔ محکمے کے اس اقدام سے خصوصی بچوں اور ان کے والدین کو دفتری مشکلات سے نجات ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments