وزیراعلیٰ کی آمد پر سرائیکی صوبہ تحریک کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان(کرائم رپورٹر)گزشتہ روز مریم نواز کی ملتان آمد پر سرائیکستان نوجوان تحریک نے این ایل سی بائی پاس خانیوال روڑ پر شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین نے بائی پاس بند کر کے سرائیکی صوبہ کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی۔مظاہرین نے بائی پاس پر بھرپور احتجاج کرنے کے بعد راجہ پور تک احتجاجی ریلی نکالی۔احتجاجی مظاہرے اور ریلی کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات ،ڈاکٹر حسنین بھٹی ودیگر نے کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments