صارفین کو بلوں کی بروقت فراہمی اولین ترجیح، جواد منصور

صارفین کو بلوں کی بروقت  فراہمی اولین ترجیح، جواد منصور

ملتان(خصوصی رپورٹر)چیف انجینئر/کسٹمر سروسز ڈائریکٹر میپکو سید جواد منصور احمد نے کہا ہے کہ صارفین کو درست، شفاف اور بروقت بلنگ کی فراہمی میپکو کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

بجلی چوری کی ڈیٹیکشن کے تمام کیسز میں کنزیومر سروس مینوئل کے قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ اور ڈیٹیکشن پروفارما تمام ضروری تفصیلات کے ساتھ درست طور پر مکمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو وہاڑی سرکل کے دورے کے دوران منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میپکو افسر صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی کے ساتھ بجلی چوری کی روک تھام، لائن لاسز میں کمی اور ریکوری کے اہداف کے حصول پر خصوصی توجہ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...