کرپشن تحقیقات، ایکسائز آفس میں ریکارڈ کی پڑتال شروع

کرپشن تحقیقات، ایکسائز آفس میں ریکارڈ کی پڑتال شروع

تحقیقات کے پہلے روز انتظامیہ ایک سال کا ریکارڈ بھی پیش نہ کرسکی ،ذرائع

ملتان (کرائم رپورٹر)محکمہ ایکسائز ملتان کی پروفیشنل ٹیکس برانچ میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن تحقیقات کا معاملہ ،تین رکنی انکوائری ٹیم گزشتہ روز ایکسائز آفس پہنچ گئی جن کو دستیاب ریکارڈ کی مکمل اور تفصیلی جانچ پڑتال کے لئے ڈائریکٹر ایکسائز آفس سے ملحقہ کمرہ دے دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کرپشن تحقیقات کی انکوائری کے پہلے روز تین رکنی ٹیم کو محض ایک سال کا بھی مکمل ریکارڈ تاحال فراہم نہ کیا گیا ہے عارضی طور پر بنائے گئے چند رجسٹر حوالے کئے گئے ہیں تاہم ڈیمانڈ رجسٹر تاحال کمیٹی کو فراہم نہ کئے گئے ہیں واضح رہے کہ ایکسائز آفس ملتان میں چندروز قبل پروفیشنل ٹیکس برانچ میں عارضی طور پر تعینات ای ٹی او شکیل چوہان کے ناروا رویہ پر کانسٹیبل محسن جاوید نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی اور مذکورہ کانسٹیبل نے شکیل چوہان پر کرپشن کے سنگین الزامات بھی لگائے جسکے مطابق پروفیشنل ٹیکس میں کروڑوں کی کرپشن ہوئی۔

 جس پر انکوائری کمیٹی بھی بنی اور اب پروفیشنل ٹیکس برانچ میں مبینہ کرپشن الزامات پر آڈٹ بھی جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق پروفیشنل ٹیکس میں عارضی طور پر تعینات شکیل چوہان کی جانب سے کمیٹی کو درست ریکارڈ فراہم کرنے میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں جبکہ ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کی شکیل چوہان آڈٹ رکوانے کے لئے گزشتہ روز تین گھنٹے ڈائریکٹر ایکسائز کی منتیں بھی کرتے رہے تاہم ڈائریکٹر ایکسائز ملتان افتخار بھلی کی واضح ہدایات پر کمیٹی کی جانب سے تفصیلی آڈٹ کا آغاز کردیا گیا ہے واضح رہے کہ یہ آڈٹ صرف رواں سال کا ہے جبکہ سابقہ دس سالوں کے ریکارڈ کے آڈٹ کے بھی قوی امکان موجود ہیں جسکے لئے سینئر افسروں پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل زیر غور ہے ۔انکوائری کمیٹی آج دوسرے بھی ایکسائز کی پروفیشنل برانچ کے ریکارڈ کا آڈٹ کرے گی تاہم سوموار کو اپنی رپورٹ ڈائریکٹر ایکسائز کو جمع کرائے گی اس حوالے سے ترجمان ایکسائز کا کہنا ہے کہ آڈٹ جاری ہے ٹیم پر کوئی دباؤ نہ ہے جو آزادانہ تحقیقات کرے گی اور اپنی رپورٹ ڈائریکٹر ایکسائز کو جمع کرائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...