پٹرولیم مصنوعات پر نام نہاد ریلیف حل نہیں، ذیشان اختر

پٹرولیم مصنوعات پر نام نہاد ریلیف حل نہیں، ذیشان اختر

پٹرولیم لیوی سمیت ٹیکسوں میں کمی مہنگائی سے نجات کا پائیدار حل ہے

ملتان (کرائم رپورٹر )امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر نام نہاد ریلیف پیکیج عوام کے مسائل کا مستقل حل نہیں، بلکہ اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔ عوام کو وقتی ریلیف کے اعلانات نہیں بلکہ پٹرولیم لیوی اور دیگر اضافی ٹیکسوں کے خاتمے سمیت مہنگائی سے حقیقی اور پائیدار نجات درکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوامی حقوق کے لئے ملک بھر میں جو پرامن اور آئینی جدوجہد شروع کر رکھی ہے ، وہ کسی فرد، جماعت یا سیاسی مفاد کے لئے نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کے معاشی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ، ٹال مٹول کا سلسلہ ختم کرے اور عوام کے جائز مطالبات کو عملی اقدامات کے ذریعے تسلیم کرے ۔

سید ذیشان اختر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ براہِ راست عام آدمی کی زندگی، زراعت، صنعت، تجارت اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو متاثر کرتا ہے ۔حکومت ایک طرف عوام کو ریلیف دینے کے دعوے کر رہی ہے اور دوسری جانب ایسے ٹیکس اور لیویز برقرار رکھے ہوئے ہے جو مہنگائی کے بوجھ میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔ عوام اس تضاد کو بخوبی سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی خزانے پر بوجھ بننے والے غیر ضروری اور شاہانہ حکومتی اخراجات میں کمی، مراعات یافتہ طبقے کی مراعات کا خاتمہ اور سرکاری وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کے بغیر معاشی بحران کا مستقل حل ممکن نہیں۔ حکمران پہلے اپنے اخراجات کم کریں، پھر عوام سے قربانی کا مطالبہ کریں۔امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب نے کہا کہ 20 ستمبر کا اسلام آباد مارچ عوام کے معاشی حقوق کے لیے آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد کا اگلا مرحلہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...