نقشہ منظوری،فیسوں کی عدم ادائیگی، متعدد زیر تعمیر عمارتیں سیل

 نقشہ منظوری،فیسوں کی عدم ادائیگی، متعدد زیر تعمیر عمارتیں سیل

شہری تعمیرات سے پہلے نقشہ منظوری اور سرکاری فیس یقینی بنائیں:چیف آفیسر

جلال پورپیروالہ (نامہ نگار) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عثمان عبداللہ کی ہدایت پر بلڈنگ پلاننگ برانچ نے نقشہ منظوری نہ کروانے ، سرکاری فیسوں کی عدم ادائیگی اور نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ بلڈنگ پلاننگ برانچ نے مختلف مقامات پر بغیر نقشہ منظوری اور سرکاری فیس کی عدم ادائیگی پر زیر تعمیر متعدد عمارتیں سیل کردیں۔ چیف آفیسر عثمان عبداللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ای بز پنجاب پورٹل کے ذریعے رہائشی، کمرشل، زرعی اور صنعتی نقشہ جات آن لائن پراسیس کیے جاسکتے ہیں۔ شہری کسی بھی عمارت کی تعمیر سے قبل نقشہ منظور اور سرکاری فیس ادا کرنا یقینی بنائیں، خلاف ورزی پر عمارت سیل کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اہلکار نقشہ منظوری کے لیے رقم طلب کرے تو شہری فوری طور پر چیف آفیسر کو اطلاع دیں تاکہ ضابطے کے مطابق کارروائی کی جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...