مبینہ قبضے کی نشاندہی ، نوٹس کے باوجود پیشرفت نہ ہوسکی:ممتاز حسین
میلسی (نامہ نگار) سابق جنرل سیکرٹری میلسی بار چوہدری ممتاز حسین ایڈووکیٹ نے سینئر وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ۔۔۔
موچی پورہ میں میلسی سندھائی لنک کینال کے قریب محکمہ انہار کی تقریباً سات کنال اراضی پر عرصہ دراز سے مبینہ قبضہ ہے، جہاں مکانات بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے مبینہ قبضے کی نشاندہی کرکے محکمہ انہار کے حکام کو آگاہ کیا، جس پر کارروائی کیلئے نوٹس جاری کیا گیا، تاہم عملی پیشرفت نہ ہوسکی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیمائش کیلئے محکمہ انہار کے عملے کی موجودگی میں موقع پر پہنچنے پر مبینہ قبضہ گروپ کے افراد نے انہیں اور ان کے بھائی محمد سہیل کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ ان کی جیب سے 70 ہزار روپے بھی نکال لیے گئے۔ ان کے مطابق واقعے کا مقدمہ ایف آئی آر نمبر 393/26 تھانہ صدر میلسی میں درج ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments