وہاڑی میں تحفظ حرمین شریفین ریلی آج نکالی جائے گی
وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبد الکریم کی ہدایات پر مرکزی جمعیت اہل حدیث تحصیل وہاڑی کے زیر اہتمام آج بعد نماز جمعہ تحفظ حرمین شریفین کے حوالے سے ریلی نکالی جائے گی۔
تحصیل امیر حافظ ڈاکٹر عامر رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریلی جامع مسجد فاطمتہ الزہرہ جناح گارڈن سے شروع ہوکر جامع مسجد مبارک اہل حدیث پر اختتام پذیر ہوگی۔ اختتام پر مقررین تحفظ حرمین شریفین کے حوالے سے خطابات کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments