یونین کونسلز میں صفائی عملہ اور گاڑیاں فراہم کردیں:یوسف چھینہ

یونین کونسلز میں صفائی عملہ اور گاڑیاں فراہم کردیں:یوسف چھینہ

صفائی نظام میں بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں شہری کوڑا سڑکوں اور گلیوں میں پھینکنے کے بجائے مقررہ مقامات پر ڈالیں

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ایم ڈی ستھرا پنجاب محمد یوسف چھینہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظفرگڑھ کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا اولین ترجیح ہے ، صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کی تمام یونین کونسلز میں صفائی عملہ اور گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں، جبکہ شہر سمیت مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اٹھانے کا عمل جاری ہے۔

صفائی انتظامات کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔ محمد یوسف چھینہ نے میڈیا نمائندگان سے اپیل کی کہ جہاں صفائی میں کوتاہی، کچرے کے ڈھیر یا عملے کی غفلت نظر آئے ، فوری نشاندہی کی جائے تاکہ متعلقہ ٹیم کو کارروائی کی ہدایت کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ستھرا پنجاب کا اہم ساتھی ہے اور مثبت نشاندہی سے خامیوں کے ازالے میں مدد ملتی ہے ۔ شہری بھی کوڑا سڑکوں اور گلیوں میں پھینکنے کے بجائے مقررہ مقامات پر ڈالیں۔ صفائی آپریشن مزید مؤثر بنایا جائے گا اور شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...