لودھراں : شجرکاری کیلئے قدآور پودے فراہم کرنے کا حکم

 لودھراں : شجرکاری کیلئے قدآور پودے فراہم کرنے کا حکم

لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ریسکیو 1122 کے نئے ٹاؤن سٹیشن کا دورہ کیا اور بہاولپور روڈ پر واقع ٹاؤن سٹیشن کی عمارت اور ویئر ہاؤس کا معائنہ کیا۔

انہوں نے سٹیشن کے گراسی پلاٹس کیلئے نہری پانی کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلع کونسل کو شجرکاری کیلئے قدآور پودے فراہم کرنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریسکیو 1122 جیسے اہم ادارے کیلئے ٹاؤن سٹیشن کا قیام اہم پیشرفت ہے ، جبکہ اس کی افتتاحی تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شکیل احمد نے ٹاؤن سٹیشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سی او ضلع کونسل مصلح الدین اور ڈی آئی او خالد رسول بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...