مظفرگڑھ : انسداد پولیو مہم کے انتظامات، پلان کا جائزہ
21سے 24 ستمبر تک مہم کے دوران 3693 ٹیمیں متحرک رہیں گی : بریفنگ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 21 سے 24 ستمبر تک جاری رہنے والی مہم کی تیاریوں، تربیتی سرگرمیوں، افرادی قوت، ویکسین و لاجسٹک سامان کی دستیابی، فیلڈ مانیٹرنگ اور سوشل موبلائزیشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں 93 یونین کونسلز، 689 ایریا انچارجز، 3,472 موبائل ٹیمیں، 126 فکسڈ اور 95 ٹرانزٹ سائٹس فعال ہوں گی، جبکہ مجموعی طور پر 3,693 ٹیمیں اور 8,053 انسانی وسائل مہم میں حصہ لیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مہم کو 100 فیصد کامیاب بنانے ، حساس علاقوں میں خصوصی سوشل موبلائزیشن، والدین میں آگاہی اور پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹیموں کی بروقت تربیت، ویکسین کی دستیابی اور مؤثر فیلڈ مانیٹرنگ یقینی بنانے پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments