سبسڈی پر پٹرول کی دستیابی یقینی بنائی جائے :عثمان طاہر
ریلیف کی فراہمی میں غفلت، تاخیر یا بے ضابطگی برداشت نہیں : ڈپٹی کمشنر
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) وزیراعظم کے فیول ریلیف پیکیج کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر ضلع بھر کے پٹرول پمپس کی چیکنگ اور مانیٹرنگ جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ فیلڈ ٹیمیں پٹرول پمپس پر موجود رہ کر سبسڈی میکانزم کی نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی عوامی سہولت ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سبسڈی والے نرخوں پر پٹرول کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور مصنوعی قلت، زائد وصولی یا کسی بے ضابطگی کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں غفلت، تاخیر یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پٹرول پمپس کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی اور خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments