ڈپٹی کمشنر کا ترقیاتی منصوبوں اور پٹرول ریلیف سکیم کا جائزہ

 ڈپٹی کمشنر کا ترقیاتی منصوبوں اور پٹرول ریلیف سکیم کا جائزہ

خالد جاوید کی سستا پٹرول فراہم کرنے کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ترقیاتی منصوبوں، شجرکاری اور وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محمدی پارک، علامہ اقبال پارک، لائبریری اور شرقی کالونی روڈ پر جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ محمدی پارک میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک پر بیڈمنٹن کورٹ، علامہ اقبال پارک میں ٹائلز ڈیزائن کی تبدیلی اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپس کا دورہ کرکے وزیراعظم کی خصوصی ریلیف سکیم کے تحت شہریوں کو 100 روپے فی لیٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سہولت کاؤنٹرز پر تربیت یافتہ عملہ، موبائل ایپ فعال رکھنے اور سبسڈی سے متعلق شہریوں کی رہنمائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...