میپکو : ملازمین کی پنشن میں اضافہ کی منظوری
اضافے کی منظوری وزارتِ خزانہ، ریگولیشنز ونگ، حکومتِ پاکستان کے 29 جولائی کے آفس میمورنڈم کی روشنی میں دی گئی، دیرینہ مطالبہ منظوراقدام کا مقصد پنشنرز پر مہنگائی کے منفی اثرات کو کم کرنا، مالی تحفظ ، فلاح و بہبود میں بہتری لانا اور ریٹائرڈ ملازمین کی کی حقیقی قدر برقرار رکھنا
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پنشنرز کے لئے پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔ڈائریکٹر ایچ آر ایم میپکو حیدر عثمان اٹھنگل کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈر کے مطابق یہ منظوری وزارتِ خزانہ، ریگولیشنز ونگ، حکومتِ پاکستان کے 29 جولائی 2026ء کے آفس میمورنڈم کی روشنی میں دی گئی ہے ۔آفس آرڈر کے مطابق میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 255ویں اجلاس میں وزارتِ خزانہ کی جانب سے پنشن میں اضافے سے متعلق جاری کردہ احکامات کو میپکو میں اپنانے کی منظوری دی گئی۔ اس اقدام کا مقصد پنشنرز پر مہنگائی کے منفی اثرات کو کم کرنا، ان کے مالی تحفظ اور فلاح و بہبود میں بہتری لانا اور طویل عرصہ تک ادارے کے لئے خدمات انجام دینے والے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی حقیقی قدر کو برقرار رکھنا ہے ۔میپکو انتظامیہ کی جانب سے پنشنرز اور ریٹائرڈ ملازمین کے مالی حقوق اور فلاح و بہبود کے لئے حکومتی پالیسی اور متعلقہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments