صحت دشمنوں کیخلاف گھیرا تنگ، ناقص گوشت، انڈے برآمد، جرمانے

صحت دشمنوں کیخلاف گھیرا تنگ، ناقص گوشت، انڈے برآمد، جرمانے

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 50کلو غیر معیاری گوشت تلف، سٹور مالک پر 50ہزار روپے عائد، زیرو ٹالرنس نافذ، ڈی جی

ملتان (لیڈی رپورٹر)مضر صحت خوراک بیچنے والوں کیخلاف پنجا ب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری،فوڈ سیفٹی ٹیموں کی میٹ شاپ اور انڈوں کے سپلائرز کیخلاف کارروائیاں،120 درجن ٹوٹے انڈے اور زردی، 50 کلو غیر معیاری گوشت تلف،میٹ شاپ اور انڈوں کے سپلائرز کیخلاف ایف آئی آر درج، انڈوں کے ایک سٹور پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چک 42 ٹن آر، چک شہانہ روڈ 92 ٹن آر اور 112 پھاٹک جہانیاں میں کارروائیاں عمل میں لائیں۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار اور انڈوں کے سٹور سے ٹوٹے ،بدبودار انڈے اور زردی برآمد کی گئی۔انڈے ناقابل استعمال اور صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ پائے گئے ۔میٹ شاپ سے بدبودار اور مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف کیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب بھر میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...