فیول ریلیف سکیم، ملک احمد یار ہنجرا کا سبسڈی کاؤنٹر کا دورہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک احمد یار ہنجرا نے مقامی فلنگ سٹیشن پر قائم فیول سبسڈی کاؤنٹر کا دورہ کیا اور۔۔۔
شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سبسڈی کے حصول، رجسٹریشن اور شہریوں کی رہنمائی کے طریقہ کار کے بارے میں عملے سے معلومات حاصل کیں اور سہولیات بہتر بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور دیگر دو و تین پہیوں والی سواریوں جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے اہل غیر تجارتی صارفین کو پٹرول پر فی لٹر 100 روپے ریلیف دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments