سکول اور آبادی سے ملحقہ گیس پوائنٹ، حادثے کا خدشہ
گگو منڈی (نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول اور قادریہ کالونی سے ملحقہ گیس سنٹر پر مبینہ طور پر۔۔۔
روزانہ سلنڈروں میں گیس بھرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہریوں کے مطابق گیس پوائنٹ رہائشی آبادی اور تعلیمی ادارے کے انتہائی قریب ہونے کے باعث کسی حادثے کا خدشہ ہے ، متعدد بار شکایات کے باوجود انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے کارروائی نہیں کی گئی۔ شہریوں نے کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments