میلسی کا اہم قصبہ خانپور بنیادی سہولتوں سے محروم

میلسی کا اہم قصبہ خانپور  بنیادی سہولتوں سے محروم

میلسی (نامہ نگار)میلسی کے اہم قصبہ خانپور کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی صاف پانی، سیوریج اور۔۔۔

 دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔ شہریوں کے مطابق اندرون شہر کئی سال قبل ٹی ایم اے میلسی کی جانب سے بنائی گئی سولنگ بھی اب موجود نہیں، جبکہ فراہمی آب اور نکاسی آب کا مناسب نظام نہ ہونے سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔قصبے میں ایک چھوٹے سائز کا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی قائم کیا گیا تھا جو اس وقت غیر فعال ہے ۔ صاف پانی کی عدم دستیابی کے ساتھ نکاسی آب کا منصوبہ نہ ہونے سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔میلسی تا خانپور ٹول ٹیکس پل پختہ سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے ۔سکولوں کی فوری اپ گریڈ یشن کی ضروت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...