مظفرگڑھ،نیا تعمیر روڈ پہلی بارش سے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار
برساتی نالے کے حصے ٹوٹ گئے ،کناروں پر بھی نقصان ،تعمیراتی معیار سوالیہ نشان
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) نئی تعمیر ہونے والی جھنگ روڈ پہلی ہی بارش کے بعد متاثر ہوگئی، سوزوکی شو روم کے سامنے تعمیر کیے گئے برساتی نالے کے مختلف حصے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ، جبکہ سڑک کے کناروں پر بھی نقصان کے آثار نمایاں ہیں۔ شہریوں نے تعمیراتی کام کے معیار پر سوالات اٹھاتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق حالیہ بارش کے بعد برساتی نالے کے کئی مقامات پر تعمیراتی حصہ متاثر دکھائی دے رہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کو زیادہ عرصہ نہیں گزرا اور پہلی ہی بارش کے بعد نالے اور سڑک کے کناروں کو نقصان پہنچنا تشویش کا باعث ہے ۔ مقامی افراد نے الزام عائد کیا کہ تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل یا غیر معیاری کام استعمال کیا گیا، تاہم تعمیراتی معیار اور نقصان کی اصل وجہ کا حتمی تعین متعلقہ محکمہ کی تکنیکی جانچ کے بعد ہی ممکن ہوگا۔
شہریوں نے کہا کہ سرکاری ترقیاتی منصوبوں پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ خرچ ہوتا ہے ، اس لیے تعمیراتی کام منظور شدہ ڈیزائن اور مقررہ معیار کے مطابق ہونا چاہیے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جھنگ روڈ، برساتی نالے اور متاثرہ حصوں کا فوری معائنہ کرکے تکنیکی جانچ کرائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments