ریلوے اسٹیشنز پر صفائی نظام بہتر بنانے کاحکم

ریلوے اسٹیشنز پر صفائی نظام بہتر بنانے کاحکم

پلیٹ فارم، انتظار گاہوں، واش رومز میں صفائی انتظامات بہتر کئے جائیں،راشد علی

ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان ریلویز ملتان ڈویژن میں نئے تعینات ہونے والے ڈویژنل کمرشل آفیسر راشد علی مہیسر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے فیلڈ وزٹ کے دوران مختلف ٹرینوں اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا اچانک معائنہ کیا ۔ڈی سی او ملتان نے 115 اپ موسیٰ پاک ایکسپریس اور8ڈاؤن تیزگام ایکسپریس کا سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے ٹکٹنگ کے عمل، مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر کمرشل انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ٹرینوں میں موجود مسافروں سے بھی سفری سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں بعد ازاں ڈی سی او ملتان نے ڈی ایم او کے ہمراہ ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن کے وینڈنگ سٹالز کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران مختلف سٹالز پر فروخت ہونے والی اشیائے خورونوش کے معیار اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا۔ ناقص معیار کی خوراک کی موجودگی پر بعض سٹالز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے گئے ۔اس موقع پر ڈی سی او ملتان نے واضح کیا کہ مسافروں کی سہولت اور معیاری سروس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...