مختلف ٹریفک حادثات آٹھ افراد زخمی

مختلف ٹریفک حادثات  آٹھ افراد زخمی

وہاڑی (خبرنگار)مختلف ٹریفک حادثات میں 8 افراد زخمی ۔ پپلی اڈا کے قریب وہاڑی جانے والی ہائی ایس کا ٹائر پھٹنے سے۔۔۔

 گاڑی کار سے ٹکرا گئی جو آگے جانے والے رکشے سے جا ٹکرائی، جبکہ ایک موٹرسائیکل بھی حادثے کی زد میں آگئی۔ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے ۔ میلسی ٹبہ روڈ پر دوکوٹہ کے قریب مکئی سے بھرا ٹرک اوورٹیک کرتے الٹ گیا جس سے ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ٹرک ہری مائنر سے مکئی لے کر چکوال جا رہا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...