ثاقب خورشید کا پمپس پرسبسڈی پٹرول کی فراہمی کا جائزہ
ایم پی اے نے رہنمائی و دیگر انتظامات چیک کیے ، سہولت کاؤنٹرز فعال قرار
وہاڑی (خبرنگار) وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کے تحت ایم پی اے میاں ثاقب خورشید اور اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم نے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور رجسٹرڈ شہریوں کو سبسڈی پر پٹرول کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سہولت کاؤنٹرز کا معائنہ کرکے شہریوں کو فراہم کی جانے والی رہنمائی اور دیگر انتظامات بھی چیک کیے۔ میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی اسکیم سے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے اور شہریوں کی مشکلات کم کرنا حکومت کی ترجیح ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رجسٹرڈ افراد کو پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جا رہی ہے ، جبکہ سہولت کاؤنٹرز کے ذریعے شہریوں کی رہنمائی کی جا رہی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے کہا کہ رجسٹرڈ شہریوں کو سبسڈی والا پٹرول فراہم کرنے کیلئے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں۔ اور اسکیم پر عملدرآمد کی مسلسل نگرانی جاری ہے ۔ پٹرول پمپس پر سہولت کاؤنٹرز فعال ہیں تاکہ مستحق شہری زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کے حصول میں شہریوں کو مشکلات پیش نہیں آنے دی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments