کماد کے کھیت میں 12سالہ چرواہے سے مبینہ زیادتی‘ مقدمہ درج

کماد کے کھیت میں 12سالہ چرواہے  سے مبینہ زیادتی‘ مقدمہ درج

کوٹ ادو(نامہ نگار ) تھانہ سٹی کی حدود میں 12 سالہ کمسن چرواہے سے کماد کے کھیت میں مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے محنت کش والد کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے متاثرہ بچے کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

 تفصیل کے مطابق موضع کہیری سنانواں کے رہائشی محنت کش کا 12 سالہ بیٹا محمد حسن کھیتوں میں بھیڑیں چرا رہا تھا کہ ملزمان فہد اور راشد نے مبینہ طور پر اسے تنہا پا کر قابو کرلیا اور زبردستی کماد کی فصل میں لے گئے ، جہاں مبینہ طور پر بچے سے زیادتی کی گئی۔ والد موقع پر پہنچا تو اسے بچے کے رونے اور چیخ وپکار کی آوازیں سنائی دیں، جس پر اس نے شور مچایا۔ آوازیں سن کر علاقہ مکین موقع پر پہنچے تو دونوں ملزمان فرار ہوگئے ۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے والد کی تحریری درخواست پر ملزمان فہد اور راشد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...